ریوا: مدھیہ پردیش کے موگنج میں ہفتہ کو ریاستی سطح کی سنبل یوجنا اور ایکس گریشیا امداد کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پروگرام میں شامل ہوئے اور ایک کلک کے ذریعے لوگوں کے کھاتوں میں تقریباً 605 کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی۔ اس کے علاوہ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے بھومی پوجن بھی کیا اور موگنج میں 738 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس دوران موگنج کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ موگنج کی 4 تحصیلوں موگنج، نیگڑھی دیو تالاب اور ہنومان کو ملا کر ضلع بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج سے مؤ گنج کو ضلع بنانے کا عمل شروع ہو جائے گا اور 15اگست کو اس کے ضلع ہیڈکواٹر پر جھنڈا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے تقریب کے دوران معذور نابینا بچوں سے ملاقات کی اور ان کی تربیت کے لئے انتظامیہ کے ذریعے فراہم کرائے جا رہے آلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ 15 سال سے موگنج کو ضلع بنانے کے لیے آواز اٹھا ریے تھے۔ لوگوں نے بہت احتجاج بھی کیا تھا لیکن آج مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کئی دنوں سے مقامی ایم ایل اے پردیپ پٹیل مجھے موگنج آنے کے لیے کہہ رہے تھے، لیکن میں نے کہا کہ جب میں آؤں گا تو کچھ تاریخی کروں گا۔ موگنج کے لیے بہت سی چیزیں لائیں گے۔ اس لیے آج میں موگنج کو ضلع بنانے کا نقشہ لایا ہوں۔