ایودھیا کے رام مندر اور کاشی وشوناتھ کی تعمیر کے ساتھ اب متھرا کو بھی ایودھیا اور کاشی کی طرح بنانے Mathura MP Hema Malini Call For Grand Temple in Mathura کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ متھرا کی رکن پارلیمان اور فلم اداکارہ ہیما مالنی، جو اتوار کو ایک اعزازی تقریب میں شرکت کے لیے اندور پہنچی تھیں، نے وزیراعظم نریندر مودی سے ایودھیا کے بعد متھرا کو بھی ایک تیرتھ مقام کے طور پر تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیما مالنی کا ایودھیا اور کاشی کی طرح متھرا میں بھی مندر بنانے کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے بعد کاشی وشوناتھ میں جو کام ناممکن تھا وہ کام مودی جی نے مکمل کردیا ہے۔ وہیں گنگا ندی سے مندر تک راہداری بنانا کسی حیرت سے کم نہیں ہے۔ جو آج تک نہیں ہوسکا تھا وہ کاشی وشوناتھ کے لیے ہوا ہے۔ اس لیے اب بھگوان کرشن کی سرزمین کی ترقی بھی اسی طرح کی جائے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کو متھرا سے الیکشن لڑنا چاہیے
ہیما مالنی نے کہا کہ 'متھرا کرشن پریم کی علامت ہے۔ یہاں بھی ایک عظیم الشان مندر کی تعمیر کی جانی چاہیے۔ ہیما مالنی نے اندور کی صفائی و ستھرائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ریاستی حکومت اور اندور کے لوگوں نے 5 بار صفائی کے زمرے میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔
اترپردیش میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ وزیراعلی یوگی جی نے وہاں بہت سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ اس لیے وہاں بھارتی جنتا پارٹی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متھرا کی ترقی کے لیے میں چاہتی ہوں کہ یوگی جی خود متھرا سے انتخاب لڑیں۔
اپوزیشن اپنا کام کر رہی ہے، ہم اپنا کریں گے
ایس پی صدر اکھلیش یادو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ مجھے فون ٹیپنگ جیسی بات کا علم نہیں ہے۔ وہ اپوزیشن میں ہے۔ اس لیے ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے اپنا کام کر رہے ہیں اور ہم اپنا کام کریں گے۔