بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے منترالیہ ولبھ بھون کے قریب واقع ستپوڑہ بھون میں زبردست آگ لگ جانے کے بعد عمارت کی تیسری منزل پر واقع قبائلی ترقیاتی پروجیکٹ کے دفتر سے شروع ہوئی جو چوتھی منزل پر واقع ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ کے دفاتر تک پھیل گئی اور بعد میں اس نے پانچویں اور چھٹی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اتنی تیزی سے پھیلی کے ستپوڑہ عمارت میں بھگدڑ کا ماحول بن گیا۔ خوف و ہراس پھیل گیا۔ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل کے ملازمین کسی طرح باہر نکلنے کے لیے بھاگے۔ جن دفاتر میں آگ لگنے کی ابتدائی معلومات سامنے آئی ہے ان میں قبائلی علاقہ ترقیاتی پروجیکٹ اور ڈائریکٹریٹ آف ہیلتھ شامل ہیں۔ دونوں محکموں میں اہم دستاویز جل کر راکھ ہوگئے۔
آتشزدگی میں کس محکمے کی کس شاخ کے دستاویزات جل کر خاکستر ہوئیں، یہ تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ عمارت میں لگی آگ پر چار گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ عمارت کی تیسری منزل میں لگی آگ چھٹی منزل تک پہنچ گئی اس عمارت میں کام کرنے والے کئی محکموں کے کاغذ جل کر راکھ ہو گئے۔ ای او ڈبلیو اور لوک آیکت میں شکایت کی جانچ کی فائلیں بھی جل گئیں۔