اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد - مدھیہ پردیش

بھوپال میں اسماعیل بیگ آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماعی نکاح تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد فضول خرچی سے بچتے ہوئے شادی کو آسان و مسنون طریقہ سے کرنا تھا۔ اس موقع پر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا گیا۔

Mass weddings held in Bhopal
بھوپال میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

By

Published : Mar 25, 2021, 8:04 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج تنظیم اسماعیل بیگ آگنائزیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 20 جوڑوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

بھوپال میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

کورونا وبا کے چلتے اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع پر حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی گائیڈ لائین پر سختی سے عمل کیا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کے ذمہ دار اسماعیل بیگ نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کا مقصد فضول خرچی سے بچنا ہے۔ انہوں نے شادیوں کے موقع پر جہیز و دیگر غیرشرعی رسومات سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔

بھوپال میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد

آرگنائزیشن کی جانب سے ہر سال بڑے پیمانہ پر اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی جاتی تھی جس میں سو سے زائد جوڑوں کا نکاح پڑھایا جاتا تھا تاہم کورونا وبا کے چلتے اس سال تقریب چھوٹے پیمانہ پر منعقد کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details