اس موقع پر ایک ہی پنڈال میں 61 جوڑوں کا نکاح کرایا گیا- بھوپال شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی صاحب ندوی نے خطبہ نکاح پڑھ کر دولہا دلہن کو شریعت کے تابع زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔
بھوپال: اجتماعی شادی کا اہتمام - مسلم سماج ایک آواز
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے پرانے شہر کے سینٹرل لائبریری گراؤنڈ میں 'مسلم سماج ایک آواز' تنظیم کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔
بھوپال: اجتماعی شادی کا انعقاد
اس موقع پر موجود لوگوں نے جوڑوں کو دعاؤں کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے۔
مسلم سماج ایک آواز تنظیم کے صدر شکیل منصوری اور نائب صدر زاہد منصوری نے میزبانی کے فرائض انجام دیے، یہ تقریب شادی مکھیہ منتری نکاح اسکیم کے تحت منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود رہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST