ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13 نئے کیسز New Corona Cases سامنے آئے ہیں۔ کورونا کیسز کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بنا ماسک کے سرکاری محکموں میں داخلے پر پابندی عائد No Mask No Entry کر دی گئی ہے۔
تیسری لہر سے تحفظ Prevention From Corona Third Wave کے لئے انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل Corona Guideline کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جس کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر بنا ماسک داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
ہسپتالوں میں بھی بنا ماسک کے داخلے پر سختی سے روک لگائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ایسے افراد جو ماسک بھول کر ہسپتال پہنچ جاتے ہیں، انہیں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ عوام کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے کانگریس کارکنان نے ہسپتال میں بنا ماسک کے گھومنے پھرنے والوں کو ماسک تقسیم کیے۔