بھوپال :مساجد جو نماز ادا کرنے کا مرکز ہوتی ہیں، اب وہاں سے نماز کے ساتھ سوشل ریفارمس کا کام لیا جائے گا۔ مسلم معاشرے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ماحولیات کو پاک صاف بنانے، نشہ خوری کا خاتمہ کرنے اور جہیز کے بغیر شادی کئے جانے کے تصور کو آسان بنانے کو لے کر کام کریں گے۔Masjid Committees In Bhopal Planning To Introduce Social Reform Work From Mosque
بھوپال میں مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں مسجد نبوی سے ہی سبھی کام ہوتے تھے، لیکن ہمارے یہاں کی مساجد سے نماز کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوتا۔ مساجد کمیٹی نے علمائے دین، شہر قاضی اور مفتی کے ساتھ مشورہ کرکے طے کیا ہے کہ مساجد کو نماز کے ساتھ اصلاح معاشرہ کا مرکز بنانے اور نالج سینٹر بنانے کا خاکہ تیار کیا ہے۔