اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhopal Civic Body Set To Rename Two Placeبھوپال کے متعدد مقامات کے ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری - حلال پورہ کا نام ہنومان گڑھی کیا گیا

بھوپال سے منتخب رکن پارلیمان پر گیہ سنگھ ٹھاکرنے میونسیپل کارپوریشن کو بھوپال کے تین مقامات کے نام بدلنے کے پیشکش کی تھی، جس میں میونسیپل کارپوریشن نے حلال پورہ بس اسٹینڈ کا نام بدل کر ہنومان گڑھی کر دیا ہے۔Renaming Lalghati And Halalpur Bus Stand In Bhopa

ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ
ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ

By

Published : Nov 5, 2022, 8:16 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میںمسلسل بھوپال کے متعدد مقامات کے ناموں کی تبدیلی کی جارہی ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت حلقہ پارلیمان بھوپال سے منتخب رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گزشتہ دنوں بھوپال میونسیپل کارپوریشن کو بھوپال کے تین مقامات کے ناموں بدلنے کی پیشکش کی تھی، جس میں لال گھاٹی،حلال پورہ بس اسٹینڈ اور لال گھاٹی چوراہا شامل ہیں،مذکورہ پیش کش پر میونسپل کارپوریشن نے غور وخوص کرتے ہوئے حلال پورہ بس اسٹینڈ کا نام بدل کر ہنومان گڑھی کر دیا ہے۔Renaming Lalghati And Halalpur Bus Stand In Bhopa

ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ

اس موقع پر رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا مذکورہ تینوں مقامات پر مغل دور یحکومت میں خون خرابہ کیا گیا تھا اور یہ تاریخ ہمیں ہمیشہ درد دیتی ہے،انہوں نے کہا بھوپال بڑا خوبصورت شہر ہے، یہ شہر سر سبز و شاداب اورتالابوں کا شہر ہے، اس لیے بھوپال کو اچھا سننا اور اچھا رکھنا یہ ہماری مشترکہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا بھوپال رکنِ پارلیمان ہونے کے بعد جب میں نے یہاں کی تاریخ کو جانا تو یہ پتہ چلا کی یہاں پر کئی ساری منفی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں، یہاں پر قتل عام بھی کیے گئے۔رانی کملا پتی کے بیٹے کو لال گھاٹی پر قتل کر دیا گیا تھا، بہادر فوجیوں کو بھی وہاں پر شہید کردیا گیا، وہاں کی زمین خون سے لال ہو گئی تھی، اس لیے اس جگہ کا نام لال گھاٹی رکھا گیا۔ یہ سب چیزیں ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا،اس لیے اس جگہ کا نام بدلا گیا ہے، ہرگیہ سنگھ ٹھاکر نے میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Bhopal Dilapidated Roads بھوپال میں سڑکوں کی بدحالی پر وزیر اعلیٰ کا اظہار ناراضگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details