اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ستمبر میں مسلسل بارش سے ندی نالے عفان پر ہیں، جبکہ بستیوں میں پانی جمع ہوا ہے۔ پردیش میں جہاں اگست کے مہینے میں بارش کا انتظار ہو رہا تھا، وہیں ستمبر میں ہلکی بارش سے شروعات ہوئی لیکن گزشتہ چھتیس گھنٹوں میں صوبے کے کئی اضلاع میں زوردار بارش ہو رہی ہے۔ صنعتی شہر اندور میں مسلسل بارش سے گیارہ انچ بارش درج کی گئی ہے، جس سے ندی نالے عفان پر ہیں۔ انتظامیہ نے اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
چودہ ستمبر سے اکیس ستمبر تک تیز بارش کا امکان بھی ہے۔ موسم ماہرین ڈاکٹر دیوندر پرکاش کے مطابق کم دباؤ کا سسٹم خلیج بنگال سے تیرہ چودہ ستمبر سے سرگرم ہے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں تیز بارش ہوگی، وہیں بھوپال ودیشاہ بیتول مالوہ اور نیماڈ میں جم کر بارش ہو رہی ہے۔ اس موقع پر چندن نگر نچلی بستی میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرے گھر میں پانی جمع ہو گیا ہے، میری بیٹی حاملہ ہے، فی الحال ابھی تک کوئی امداد یا حکومتی افسران حال چال پوچھنے نہیں پہنچا ہے۔ میں نے اپنے بچوں کو پڑوسیوں کے گھر میں منتقل کیاہے تاکہ انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔