ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے پچھور تھانہ علاقے کے گرام لہرا کے نزدیک سڑک کے کنارے اپنے گھر کے باہر چارپائی پربیٹھے کچھ لوگوں کو ایک کار نے ٹکر ماردی، جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل دوپہر ہوئے اس حادثے میں ہائی لال اہروار (48)کی موت ہوگئی اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ علاج کے لئے اسے 'پچھور ہیلتھ سینٹر' بھیجا گیا ہے۔