اردو

urdu

ETV Bharat / state

وقف کی زمین پر دھوکہ دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شہر اندور، جہاں زمینوں کی قیمت آسمان پر ہے، وہیں زمینوں کی دھوکہ دہی کرنے والے بھی اپنی حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔

Man arrested for cheating on waqf land in indore
وقف کی زمین پر دھوکا دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

By

Published : Mar 7, 2021, 7:10 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں وقف کی زمین پر غیرقانونی طریقے سے کالونی تعمیر کرنے والا شخص گرفتار ہوا ہے۔

وقف کی زمین پر دھوکا دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

زمین کی دھوکہ دہی کرنے والوں کے خاتمہ کے لیے مدھیہ پردیش حکومت نے ان کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے، جس کے تحت اندور میں وقف کی زمین پر غیرقانونی طریقے سے کالونی تعمیر کرنے والے مقصود خواجہ بخش نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس شخص نے درگاہ نہر شاہ والی کے قریب وقف بورڈ سے ایک زمین لیز پر لی تھی جس کی وقف بورڈ نے بعد میں لیز ختم کر دی، مگر فرضی طریقے سے اس شخص نے کالونی تعمیر کر دی جس پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔

وقف کی زمین پر دھوکا دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی صوبائی نائب صدر نے کہا کہ جس طرح سے وقف بورڈ کی زمینوں پر ناجائز قبضے ہو رہے تھے اور لوگوں کو ٹھگا جا رہا تھا ان کے لیے یہ انصاف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ اس کی زمینوں پر ناجائز قبضے ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں کھجرانہ تھانہ میں مقصود نامی شخص پر انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔

وقف کی زمین پر دھوکا دہی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کھجرانہ تھانہ انچارج دنیش ورما نے بتایا کہ تحصیلدار سراج خان نے ایک شکایت درج کروائی تھی کی مقصود خواجہ بخش نے وقف کی زمین کو ہیرا پھیری کر کے فروخت کیا ہے اور ساتھ ہی اس کو کرائے پر دیا گیا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے موقع کا معائنہ بھی کیا جہاں دیکھا کہ لوگوں کے غلط طریقے سے تعمیری کام چل رہے ہیں اور غیر قانونی طریقے سے لوگ کرائے پر بھی رہ رہے ہیں جس کی اطلاع ہم نے انتظامیہ کو دے دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details