اندور: امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی یوم شہادت ملک بھر کے ساتھ ساتھ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملک کے مختلف اضلاع میں آپ کی فضائل اور اور دینی خدمات سے مناسبت ذکر اذکار کی محفلیں منعقد ہوئی ۔وہی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شیعہ آبادی والے علاقے میں مرثیہ خوانی اور ماتمی مجلس کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر امام جمعہ سید ارشد عباس نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے عزاداروں كو خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا سید ارشد عباس سے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب الصلاۃ والسلام مسلمانوں کے پہلے امام اور خلیفہ رسول خدا ہیں۔ آپ کی مختصر سی زندگی میں جب وہ برسرے اقتدار میں تھے تب یا وہ عام زندگی گزاری تھی۔اس وقت دونوں ہی زندگی میں آپ نے جو ہمیں نمایاں پیغام دیا ہے کہ ہمیشہ سماج کے دبے کچلے لوگوں کے ساتھ وہ بڑی خوش اخلاق کے ساتھ پیش آتے تھے۔