اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں مہا ویکسینیشن مہم کا آغاز - ویکسینیشن مہم کا آغاز

مدھیہ پردیش میں کورونا کو مستقل طور پر ختم کرنے کی غرض سے 25 سے 26 اگست تک مہا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں مہا ویکسینیشن مہم کا آغاز
مدھیہ پردیش میں مہا ویکسینیشن مہم کا آغاز

By

Published : Aug 24, 2021, 7:36 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے غرض سے مسلسل ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے، اس دوران حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے 25 سے 26 اگست تک مہا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس تعلق سے ریاست کے وزیر صحت پربھو رام چودھری نے بتایا کہ اب تک ریاست مدھیہ پردیش میں تقریبا چار کروڑ سے زائد لوگوں کو ٹیکا لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمیں عوام کی مدد اور فرنٹ لائن ورکرز کی وجہ سے ملی ہے، اس لیے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وزیر صحت نے کہا کہ یہ ویکسینیشن مہم وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں چلایا جائے گا، وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے پہلا ڈوز نہیں لیا ہے وہ اس بار ضرور لے اور جن کا دوسرا ڈوز باقی ہے وہ کورونا وبا کو ختم کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details