اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسے کے مہتمم گرفتار

ریاست مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں ایک مدرسے میں زنجیروں سے بچوں کو باندھ کر رکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بچوں کو زنجیرسے باندھنے پر مدرسہ کے مہتمم گرفتار

By

Published : Sep 16, 2019, 10:03 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:16 PM IST

بھوپال کے اشوک گارڈن تھانہ علاقے میں واقع زکریہ مدرسے میں پڑھنے والے دو بچوں کو بینچ کے ساتھ زنجیر میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس نے زنجیر کے تالا توڑ کر بچوں کو اس کی گرفت سے آزاد کرایا اور مدرسے کے مہتمم محمد سعد کو گرفتار کرلیا۔

بچوں کو زنجیرسے باندھنے پر مدرسہ کے مہتمم گرفتار

اشوک گارڈن میں واقع مدرسے میں تقریباً 200 طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچے دیر رات کو بینچ لے کر بھاگ رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں بینچ کے ساتھ زنجیر سے باندھ دیا گیا۔

صبح کچھ لوگوں نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس نے بچوں کی زنجیر کھول کر انہیں اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

پولیس پوچھ گچھ میں بچوں نے معاملے کی تمام جانکاری دی۔

بچوں سے ملی جانکاری کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتم کو گرفتار کرلیا۔فی الحال پولیس نے چائلڈ ہیلپ لائن سے رابطہ قائم کیا ہے، جس کے بعد چائلڈ ہیلپ لائن بچوں کی کاؤنسلنگ کررہی ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مدرسے کے رجسٹریشن اور دستاویزات بھی درست نہیں ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ افسر امیش یادو نے بتایا کہ مدرسہ سے پہلے بھی خبر آئی تھی کہ بچے پڑھائی سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔
پولیس فی الحال کاغذی کارروائی کررہی ہے، اس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت محمد سعد کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details