اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس نے کا احتجاج کیا۔

مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کا احتجاج
مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 22, 2021, 8:58 PM IST

پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پورا ملک پریشان ہے اور مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھی پیٹرول کی قیمت 105 اور ڈیزل کی قیمت میں 97 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کا احتجاج

بڑھتی قیمتوں سے عام لوگوں کا بجٹ بگڑ رہا ہے اور سہ پریشان ہو رہے ہیں۔ انہی سب حالات کے پیش نظر بھوپال کے یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بھوپال کی سڑکوں پر پیدل موٹر سائیکل چلا کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

یوتھ کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اور ساتھ ہی پوری ریاست میں روزگار کی بھی کمی ہے ایسے میں لوگ کس طرح اپنی گاڑیوں میں اتنا مہنگا کا پیٹرول ڈلوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'طلبا کو ملازمت کے لیے تیار کر رہا ہے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ'

یوتھ کانگریس نے اپنا احتجاج بھوپال کے کیریئر کالج کے شروع کیا جسے پاس کے ہی پیٹرول پمپ پر اختتام کرنا تھا۔ بیچ راستے میں ہی پولیس نے یوتھ کانگریس کارکنان کو کورونا گائیڈ لائن کی خلاف وزری کے معاملے میں گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details