کانگریس کے وزیر نے کہا کہ 'ہمارے گورنر بہت سیدھے انسان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما ان کی سادگی کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔'
مدھیہ پردیش: 'ہر کام آئین کے مطابق ہوگا' - kamalnath
مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران پر کانگریس کے وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود عارف عقیل نے کہا کہ 'آئین کے مطابق کام کریں گے نیز اسپیکر اور گورنر کی ہر بات پر عمل ہوگا۔'
کانگریس کے وزیر برائے اقلیتی فلاح بہبود عارف عقیل
فلور ٹیسٹ کے تعلق سے سوال پر عارف عقیل نے کہا کہ 'فلور ٹیسٹ کا اعلان وزیراعلی کمل ناتھ نہیں کر سکتے، ہم آئین کے مطابق ہر چیز کو لے کر تیار ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اسپیکر ہمیں جب کہیں گے ہم فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔'