اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Waqf Board بھوپال میں وقف بورڈ کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ - ملک کی ریاستوں میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر دارالحکومت بھوپال میں اسٹیٹ وقف بورڈ کیمپس میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور ضلع اقلیتی مورچہ بھوپال کے کارکنان کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بھوپال میں وقف بورڈ خون عطیہ کیمپ
بھوپال میں وقف بورڈ خون عطیہ کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 2:06 PM IST

بھوپال میں وقف بورڈ خون عطیہ کیمپ

بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کے ساتھ ملک کی سبھی ریاستوں میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر تین روز یعنی 16 ،17 اور 18 ستمبر تک منایا گیا اس کے تحت بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران اور کارکنان طرح طرح کی تقریبات منعقد کئے۔ اسی کے تحت مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور ضلع اقلیتی مورچہ بھوپال کے کارکنان کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئرمین سنور پٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا یہی کام ہے کہ وہ معاشرے سے جڑا رہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سبھی افسران اور کارکنان اور بھارتی جنتہ پارٹی کا ضلع اقلیتی مورچہ کے ذریعہ آج وقف بورڈ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے دعائیں بھی کی۔ کیونکہ وہ واسو دیو کٹم کے نام پر پوری دنیا کو ایک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس نعرے کو لے کر ساتھ چل رہے ہیں۔ اس لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ان کی عمر میں اضافہ کرے اور ان کی صحت بہتر رہے۔ اور وہ ملک و دنیا کے کام آئے یہی وجہ ہے کہ آج ہم عطیہ خون کیمپ کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن پر اپنی شراکت درج کر رہے ہیں اور ہم نے خون عطیہ کیمپ کے ذریعہ اس تقریب میں شرکت کی ہے۔ بھاجپا اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم اعجاز خان نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کا 72ویں جنم دن ہے۔ان کی یوم پیدائش ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں منائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:EC is ready for elections in MP مدھیہ پردیش میں انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن تیار

بھارتی جنتہ پارٹی اقلیتی مورچہ ضلع بھوپال کے صدر شیر یار احمد نے اج کی تقریب کے تعلق سے کہا کہ صج ہم بھارتی جنتہ پارٹی اقلیتی مورچہ کے ذمہ داران اور کارکنان ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش پر ہم نہ تو مٹھائی بانٹیں گے۔ نہ ہی جشن منائیں گے بلکہ ضرورت مندوں کو خون عطیہ کیمپ کے ذریعہ مدد کی جائے گی۔ اسی کے تحت مدھیہ پردیش وقف بورڈ اور بھارتی ہے جنتہ پارٹی اقلیتی مورچہ کہ سبھی لیڈران اور کارکنان نے آج کی اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details