بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے عہدے داروں کی انتخابی عمل کو روکنے اور وقف بورڈ میں مختلف سیاسی و سماجی تقرریاں نہ ہو اس کو لیکر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ساتھ جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اب مستقبل قریب میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملے دستاویزوں کی پڑتال میں انکشاف ہوا ہے کہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کو گمراہ کرنے کے لئے پانچ عرضیاں دائر کی گئی۔
عرضی گزار ایسے فرد ہے جو سو کروڑ سے بھی زیادہ کے دیوالیہ، ڈیفالٹر اور مجرم کے ساتھ ساتھ چائے بیچنے والوں کے نام سے عرضیاں دائر کی گئی۔ ایک درخواست گزار تو ایسا ہے جس نے اپنے نام کا غلط استعمال کرنے اور ان کے نام سے فرضی عرضی دائر کرنے سے متعلق حلف نامہ پر ہائی کورٹ میں شکایت کی ہے۔ ان عرضیوں میں موجودہ میں وقف بورڈ میں ہونے والی سیاسی سماجی اور دیگر تقرریوں اور الیکشن عمل میں رخنہ اندازی کا ذکر ہے یہ بھی اندیشہ ہے کہ ان عرضیوں کے پیچھے وقف بورڈ کی جائیداد پر ایسے گردہ کی نظر ہے جو تقرریوں کو روک کر اپنے لوگوں کو وقف بورڈ میں انٹری دلانا چاہتا ہے اور وقف بورڈ کا حمایتی بن کر عرضیاں لگائی گئی ہے ۔