اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مدھیہ پردیش ویژن ٹو ڈلیوری روڈ میپ 2020-25 کا اجرا' - سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی موجودگی میں روڈ میپ کا اجرا

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی موجودگی میں آج مدھیہ پردیش کی ایک برس پرانی کانگریس حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے ریاست کی ترقی کے مقاصد کو ظاہر کرنے والے ’ویژن ٹو ڈلیوری روڈ میپ 2020-25‘ کو پیش کیا۔

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ

By

Published : Dec 17, 2019, 3:15 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ اور دیگر وزراء کی موجودگی میں ڈاکٹر سنگھ نے روڈ میپ جاری کیا۔ اس میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران ریاستی حکومت کے مقاصد کو ظاہر کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ
کمل ناتھ نے وزیراعلی کے طور پر گزشتہ برس 17 دسمبر کو حلف لیا تھا۔ کمل ناتھ نے اس موقع پر اپنی ایک برس کی اہم کامیابیوں کو بیان کیا اور یہ کہ یہ روڈ میپ کھوکھلا نہیں ہے اور اسے سوچ سمجھ کر تیار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details