اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avesh Khan gets Award اویس خان کو وکرم ایوارڈ سے نوازا جائے گا - مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل اور نوجوان بہبود

مدھیہ پردیش میں ریاستی سطح ہر دئیے جانے والے کھیلوں کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا جس میں اندور کے انیل دھوپور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ بھارت کے تیز گیندباز اویش خان کو وکرم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اویس خان کو وکرم اوارڈ سے نوازا جائے گا
اویس خان کو وکرم اوارڈ سے نوازا جائے گا

By

Published : Aug 3, 2023, 5:09 PM IST

اندور: کھیلوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مدھیہ پردیش کے وزیر کھیل اور نوجوان بہبود یشودھرا راجے سندھیا نے سال 2022 کے لیے ریاستی سطح کے کھیل ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

سندھیا نے بتایا کہ سال 2022 کے لیے 11 کھلاڑیوں کو ایکلویہ ایوارڈ، 10 کو وکرم، ایک کوچ وشوامتر اور ایک اسپورٹس شخصیت کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2011 تک ایکلویہ ایوارڈ جیتنے والوں کو 25 ہزار روپے اور وکرم، وشوامتر اور لائف ٹائم ایوارڈ جیتنے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

سال 2021 سے تمام انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب ایکلویہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے اور باقی دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جاتی ہے۔ سال 2013 کے بعد سے، روایتی کھیل مل کھمب میں امتیازیت کے لیے آنجہانی پربھاس جوشی ایوارڈ کا آغاز ہوا۔ جس میں جیتنے والوں کو دو لاکھ روپے کی رقم سے نوازا جاتا ہے۔

سال 2022 کے ایکلویہ ایوارڈ کے لیے بھوپال سے آستھا ڈانگی (کیکنگ-کینوئنگ)، امان سنگھ بشت (باکسنگ)، پرگیہ سنگھ (فینسنگ)، آشی چوکسے (شوٹنگ) اور سومیا تیواری (کرکٹ)، ریتیکا ڈانگی (کشتی رانی) راج گڑھ، دیواس کے ابھیشیک پریہار (سافٹ ٹینس)، اندور کی پلک شرما (تیراکی)، گوالیار کی خوشبو (ہاکی)، اْجّین کی دیپیش لشکری(جمناسٹک) اور اندراجیت نگر (مل کھمب) کو کھیلوں میں ایکلویہ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Droupadi Murmu Inaugurated Festival صدر جمہوریہ نے ثقافتی فیسٹیول اتکرش انمیش کا افتتاح کیا

بھوپال کے راجو سنگھ (گھڑ سواری)، دیواس کے آدتیہ دوبے (سافٹ ٹینس)، سیہور کی نیتو ورما (کیاکنگ-کینوئنگ)، اشوک نگر کی بھورکشا دوبے (وشو)، رائزن کی پرگتی دوبے (شوٹنگ) وکرم ایوارڈز کے لیے 2022 اندور کے سبودھ چورسیا (سافٹ بال) اور اویش خان (کرکٹ)، گوالیار کے نیرج رانا (ہاکی) اور دھننجے دوبے (ٹینس) (دیویانگ زمرے میں) اور اجین کے راجویر سنگھ پنوار کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتا دے کہ اویس خان اندور کے رہنے والے ہیںوہ وہ پہلے ائی پی ایل اور انڈیا ٹیم سلیکشن ہوا تھا اوارڈ اناؤنسمنٹ کے بعد ان کے عزیز و قاری اور رشتہ داروں میں خوشی کی لہر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details