بھوپال:مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں اردو اکیڈمی Madhya Pradesh Urdu Academy محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام سہ روزہ 'جشن اردو' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تین روز تک چلے گا، جس میں اردو کے الگ الگ موضوعات پر بات کی جائے گی۔
آج 'جشن اردو' کے پہلے روز بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں اسکولز اور کالجز کے طلبا نے بیت بازی میں حصہ لیا اور بہترین اشعار پیش کیے۔
بیت بازی میں حصہ لینے والے طلبا نے کہا کہ یہ اردو اکیڈمی کا بہت اچھا قدم ہے۔ بیت بازی میں حصہ لینے سے اردو اور اردو زبان سے ہمارا رابطہ مضبوط ہوتا ہے اور جو اشعار ہم نے پڑھے، ان سے ہمیں حوصلہ بھی ملتا ہے۔