مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور مدھیہ پردیش سنسکرتی پریشد کے زیراہتمام آج بھوپال میں افسانہ اور ناول پر مبنی 'افسانے کا افسانہ' پروگرام کا انعقاد ملارموزی سنسکرتی بھون میں کیا گیا۔
اس موقع پر پر اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ افسانے کا فسانہ پروگرام کے دو اجلاس منعقد کئے گئے۔ پہلا اجلاس صبح 11 بجے سے شروع ہوا، جس کی صدارت پدم شری مہرالنساء پرویز نے کی۔ جس میں عشرت ناہید لکھنؤ، محمود ملک بھوپال، شایان قریشی بھوپال اور استوتی اگروال نے اپنے افسانے سنائیں۔
وہیں، دوسرا اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مشہور افسانہ نگار نعیم کوثر نے کی جس میں افشاں ملک علی گڑھ، نثار راہی بھوپال اور شیفالی پانڈے نے اپنے افسانے سنائے۔