بالاگھاٹ: مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ کے مالکھیڈی گاؤں میں آج علی الصبح ماؤ نوازوں نے حملہ کرکے دو گاؤں والوں کو ہلاک کردیا۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ بیہر تھانہ علاقہ کے تحت مالکھیڈی گاؤں میں کچھ ماؤ نوازوں نے سنتوش اور جگدیش نامی گاؤں والوں کو مخبر ہونے کے شبہ میں قتل کردیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔