اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ڈاکٹر نے پلاسٹک کی بوتل سے بنایا فیس کور - لاک ڈاؤن

مدھیہ پردیش کے پنّا ضلع میں ایک ڈاکٹر نے پلاسٹک کی خالی بوتلوں سے فیس کور تیار کیا ہے، جو کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے کارگر ثابت ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس: ڈاکٹر نے پلاسٹک کی بوتل سے بنایا فیس کور
کورونا وائرس: ڈاکٹر نے پلاسٹک کی بوتل سے بنایا فیس کور

By

Published : Apr 12, 2020, 4:20 PM IST

پنا ضلع کے قریبی اضلاع میں کوروناوائرس کے انفیکشن کی خبریں ملنے پر ممکنہ خطرے کے پیش نظر دیویندر نگر کے ڈاکٹر ابھیشیک جین کافی فکر مند تھے۔

اس کی خاص وجہ یہ تھی کہ انہیں اور صحت ملازمین کو ضروری بچاؤ کی مصنوعات اور آلات کی عدم دستیابی کے باوجود مریضوں کے درمیان ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے۔ لیکن اس چیلنج سے گھبرانے کے بجائے انہوں نے کورونا کے انفیکشن سے بچنے کا ایک بے حد آسان اور ہموار راستہ تلاش کیا۔

انہوں نے ٹھنڈے مشروبات میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی بوتلوں کو خالی کرکے جگاڑ ٹیکنالوجی سے فیس کور تیار کیا۔ فیس کوور کورونابیماری سے دفاع کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

ضلع کے دیویندرنگر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں بلاک میڈیکل آفیسر کے عہدے پر فائز ڈاکٹر ابھیشیک جین کا کہنا ہے کہ کورونابحران آج عالمی مسئلہ ہے، جس کا سامنا ہم سب کو مل کر کرنا ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں کسی بھی طبی ملازم کا حوصلہ کمزور نہ ہو یہ بات ذہن میں رکھ کر یہ فیس کور ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے بنایا گیا یہ فیس کور آنکھ، ناک، منہ اور سر کو کور کرتا ہے، جس سے چھینک اور کھانسی سے ہونے والے انفیکشن سے یہ ہمیں بچاتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دھو کر یا سنیٹائز کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جگاڑ سے تیار کئے گئے اس فیس کور کا استعمال دیوینر نگر میں محکمہ صحت کے عملے کے علاوہ پولیس و ریوینیو کے محکمہ کے افسران بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details