شیوراج چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”مدھیہ پردیش ترقی کی نئی راہ پر بڑھ چلا ہے۔ 1361 کلو میٹر طویل 45 سڑکوں کی نو تعمیر سے ریاست کی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔
شیوراج نے کہا کہ ”وزیر اعظم مودی اور نتن گڈکری کے بغیر ناممکن تھا۔ اس بے مثال تعاون کے لیے ان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے مدھیہ پردیش ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 11 ہزار 427 کروڑ کی لاگت سے 1361 کلو میٹر طویل 45 سڑکوں کی تعمیر کی یہ پہل ریاست کو ایک نئی خود اعتمادی سے بھرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتن گڈکری کا مدھیہ پردیش کی ترقی میں بڑا ہاتھ ہے۔ آج بھی انہوں نے ریاست کی کئی سڑکیں، برج، فلائی اوور کو منظوری دی ہے۔ ان کے اس بے مثال تعاون کے لیے وہ (شیوراج چوہان) اپنی اور ریاست کے عوام کی جانب سے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔