اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 10 نئے کیسز - گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر اب بھی جاری ہے، تو وہیں مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

madhya pradesh reports 10 new covid-19 cases in last 24 hours
مدھیہ پردیش میں کورونا کے 10 نئے کیسز

By

Published : Oct 14, 2021, 12:18 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا نے پھر سے رفتار پکڑ لی ہے ۔ گزشتہ سات دنوں میں صوبے میں 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ ان میں سے 31 مریض اکیلے بھوپال سے ملے ہیں۔

پورے صوبے میں ملے مریضوں میں سے 56 فیصد مریض اکیلے بھوپال میں ملے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 10 نئے کیسز

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 نئے کیسز کی تصیق ہوئی ہے اور 14 لوگ اس انفیکشن سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ریاست میں 126 کورونا کے ایکٹیو مریض ہیں اور انفیکشن ریٹ 2 فیصد ہے۔ جب کہ صحتیابی کی شرح 98.6 پر رکی ہوئی ہے۔ وہیں کل پوری ریاست میں 60 سے 70 ہزار کورونا کے نمونے لیے گئے۔

محکمۂ صحت کے مطابق دارالحکومت بھوپال میں روزانہ کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details