اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiger State مدھیہ پردیش اس سال بھی ٹائیگر اسٹیٹ برقرار

ریاست مدھیہ پردیش گذشتہ سال بھی ٹائیگر اسٹیٹ میں نمبر ون رہا تھا اور اس سال بھی نمبر ون کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ Tiger State

By

Published : Jul 31, 2023, 1:32 PM IST

Updated : Aug 1, 2023, 11:43 AM IST

ٹائیگر اسٹیٹ
ٹائیگر اسٹیٹ

بھوپال: مرکزی حکومت نے شیروں کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں 785 شیروں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ اس طرح ریاست مدھیہ پردیش نے اپنی ٹائیگر اسٹیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے، جہاں 563 شیر ہیں، جب کہ اترا کھنڈ میں 560 اور مہاراشٹر میں 444 شیر ہیں۔ مرکزی وزیر جنگلات بھوپندر یادو نے ہفتہ کو شیروں کی مردم شماری 2022 کے ریاست وار اعداد و شمار جاری کیے۔

وزیر جنگلات نے ٹویٹ کر کے مدھیہ پردیش کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ مدھیہ پردیش کو مبارکباد ہو، شیروں کی نئی مردم شماری کے اعداد و شمار میں 785 شیروں کے ساتھ مدھیہ پردیش ملک میں شیروں کی سب سے زیادہ تعداد والی ریاست بنی ہوئی ہے۔ یہ شیروں کے تحفظ کے لیے مدھیہ پردیش کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف مقامی کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ گہری تحفظ اور نگرانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہماری ریاست کی عوام کے تعاون اور محکمہ جنگلات کی بہترین کوششوں کے نتیجے میں ہماری ریاست میں بادشاہ شیروں کی تعداد 526 سے بڑھ کر 785 ہو گئی ہے۔ چار سالوں میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کے لیے میں پوری ریاست کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور مبارکباد دیتا ہوں۔ آئیے ہم سب مل کر ٹائیگر کے عالمی دن کے موقع پر آئندہ نسلوں کے لیے فطرت کے تحفظ کا عہد کرے ۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر اسٹیٹ میں شیروں کی تعداد میں اضافہ

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں سب سے تیز راتا پانی سینچری میں ٹائیگرز کی تعداد بڑی ہے۔ راتا پانی سنچری میں 2006 میں 8 شیر تھے۔ 2014 میں 20 ہو گئے۔ اب حساب میں 2084 مربع کلو میٹر میں اوسطا 45 پائے گئے ہیں۔ ان تمام شیروں کو سینچری کے اندر شمار کیا گیا تھا۔ اربن ٹائیگر کو شامل نہیں کیا۔ وہیں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ راتا پانی لینڈ اسکیپ میں 88 شیر ہو سکتے ہیں۔ اس میں بھوپال اور سیہور کے تقریبا 22 شیر شامل ہونے کا اندازہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش پچھلے سال بھی ٹائیگر سٹیک میں نمبر ون رہا تھا اور اس سال بھی نمبر ون کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

Last Updated : Aug 1, 2023, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details