بھوپال: ہلکی بارش کے Madhya Pradesh Witnessed Rains on Monday بعد ریاست مدھیہ پردیش میں سردی واپس لوٹ آئی ہے۔ اندور، گوالیار اور بھوپال سمیت 10 اضلاع میں درجہ حرات 4 ڈگری سے 6 ڈگری تک درج کی گئی ہے۔ بعض مقامات پر دن کے وقت درجہ حرارت میں آج 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہر موسمیات وید پرکاش سنگھ کے مطابق یہ ممکنہ طور پر اس موسم کی سخت سردی کا آخری مرحلہ ہوسکتا ہے۔ آج سے 28 جنوری تک درجہ حرارت میں کمی رہنے کی امید ہے اس کے بعد ریاست میں دھند چھا جائیں گی۔ دو ہفتوں تک بارش کی توقع نہیں ہیں۔ اس بار فروری میں بھی سردی ہوگی۔ گزشتہ 30 برسوں میں پہلی بار ریاست میں جنوری میں اتنی سردی پڑی ہے۔
بھوپال, اندور ,بیتول, دتیا, گنا, گوالیار, رتلام, شاجا پور, اجین اور چھندواڑا نے پارہ 4 ڈگری سے زیادہ گر گیا۔ دموہ, جبلپور, منڈلا, نو گاؤں, نرسنگھ پور, ساگر, سیونی, سدھی, ٹکم گڑھ, عمریا, دھار, ہوشنگ آباد, کھنڈوا, کھرگون اور رائسین میں رات کا درجہ حرارت 2 سے سے 3ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ وہی محکمہ موسمیات کے مطابق بادل ہٹنے کے بعد سردی مزید زور پکڑے گی۔ دن کا درجہ حرارت 10 سے نیچے رہے گا جبکہ رات کا درجہ حرارت مزید نیچے آئے گا۔
نصف مدھیہ پردیش میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیئس سے نیچے آگیا ہے۔ نصف علاقوں میں یہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ہیں۔ اس میں مزید کمی آئے گی۔ نواں گاؤں اور کھجوراہو میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔ یہاں پر حد نگاہ 200 میٹر رہی۔
مزید پڑھیں: