مدھیہ پردیش میں برسراقتدار بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شہروں اور جگہوں کے نام بدلنے پر مسلسل بیانات دیے جارہے ہیں۔ بی جے پی کی سینئر رہنما اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کے بعد بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ حلالی ڈیم نواب سردار دوست محمد خان کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اپنے دوست راجاؤں کو دھوکے سے بلا کر قتل کیا اور ان کے خون سے اس ندی کو لال کیا تھا۔ اس لئے اس جگہ کا نام بدلنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھوپال کی قدیم عید گاہ کا نام گرونانک ٹیکری اور حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام اٹل جنکشن کرنے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔
اوما بھارتی نے حلالی ڈیم کے سلسلے میں بھارتی جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی وشنو کھتری کو خط لکھا ہے، جس میں حلالی ڈیم کا نام بدلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔