اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش : نام بدلنے کی سیاست ایک بار پھر سرگرم - urdu khabar

اس سے قبل بھوپال کی قدیم عید گاہ کا نام گرونانک ٹیکری، پھر اندور کے کھجرانہ کا نام گنیش پورم اور اب ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمداپورم رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

mp
mp

By

Published : Dec 11, 2020, 1:55 PM IST

مدھیہ پردیش میں مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں سیاست دانوں کی جانب سے شہروں اور جگہوں کے نام بدلنے پر بیانات دیے جارہے ہیں۔

پہلے بھوپال کی قدیم عید گاہ کا نام گرونانک ٹیکری پھر اندور کے کھجرانہ کا نام گنیش پورم اور اب ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمداپورم کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

نام بدلنے کی سیاست ایک بار پھر سرگرم

وہیں نام بدلنے کو لیکر ریاستی مذہب دیش کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا 'پہلے ہوشنگاآباد کا پرانا نام نرمداپورم تھا، جب مدھیہ پردیش میں مسلم حکمران داخل ہوئے تو انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہوشنگا آباد نام رکھا۔ اسی طرح پورے بھارت کے ساتھ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی مسلم حکمرانوں نے ہندو مذہب کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ایف آئی سی سی آئی کے سالانہ کنونشن سے مودی کا خطاب کل

رامیشور شرما نے ہوشنگ شاہ اور اورنگ زیب کو بار بار لٹیرا کہہ کر بلایا۔ انہوں نے کہا پورے ہوشنگاآباد میں چاروں طرف نرمدہ ندی بہتی ہے اور اس سے ہم سب کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اس لیے نرمدا ندی کے نام پر شہر کا نام بھی نرمدا پورا ہونا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details