سپریم کورٹ میں دو ججوں پر مشتمل ایک بنچ آج بی جے پی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کریگی۔
کل رات مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے گورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں مناسب ایم ایل ایز کی تائید حاصل ہے جبکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے تو اسے ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہئے۔