مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں بدھ کے روز سائبر کرائم (Cyber crime) کے بڑے معاملے کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ جس میں قریب 20 کروڑ سے زیادہ کی رقم کا جھانسا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی ریاستوں میں یہ گروہ متحرک تھا اور ملزمین بلا جھجھک جرائم کو انجام دے رہے تھے۔
گرفتار ملزمین کے پاس سے ہوئے یہ سامان ضبط
اس گروہ میں قریب 500 سے 700 لوگ شامل ہیں۔ فی الحال آٹھ لوگوں کی گرفتاری اب تک ہو چکی ہے۔ زیادہ تر لوگ جھارکھنڈ کے دیوگھر اور جام تارا سے ہیں۔ گرفتار لوگوں میں بالاگھاٹ کے منوج رانا، سوشانت، پرشانت کمار، وکاس، سنجے میتور، ہری کمار، شیوبرو کمار شامل ہیں، یہ سبھی جھارکھنڈ کے ہیں۔ جب کہ پورے ملک میں 20 کروڑ سے زیادہ کے منی لانڈنگ گروہ کا خلاصہ ہوا ہے۔