لسوڑیاں تھانہ علاقے میں گذشتہ کئی روز سے پولیس کو چوری کی شکایت مل رہی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے گروہ کا انکشاف کیا جو گاڑیوں میں تفریح کر کے مکانوں کی ریکی کرتا تھا اور پھر چوری کی واردات کو انجام دے دیتا تھا۔
پولیس کی نظر سے بچنے کے لیے چور باقاعدہ اپنی گاڑی میں ایک خاتون کو بھی رکھتے تھے تاکہ جانچ پڑتال کے دوران وہ پولیس کو چکمہ دے سکیں۔