دھار: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے کھلگھاٹ میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوا، بس میں سوار سبھی 13 مسافروں کی موت ہوگئی۔ یہ بس اندور سے مہاراشٹر جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا کہ توازن بگڑنے کی وجہ سے بس 25 فٹ نیچے ندی میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق اندور سے پونے جا رہی بس صبح 10.45 بجے دھامنود میں کھلگھاٹ کے قریب نرمدا ندی میں گر گئی جس کے سبب بس میں سوار سبھی مسافر موت کے منہ میں چلے گئے۔ بس پُل کی ریلنگ توڑکر نرمدا میں جا گری تھی۔ وہیں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ پُل کافی پُرانا تھا۔ بس مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی تھی۔