اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: شکایتوں کے حل کے لیے 'سی ویجل' لانچ

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ضلع انتظامیہ اور دیگر شہریوں کے ذریعہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے دوران کی جانے والی شکایتوں کے فوری حل کے لیے پختہ نظم کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 10, 2020, 3:02 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق کلیکٹر منیش سنگھ نے ضلعی سطح پر سی ویجل کنٹرول روم قائم کیا ہے، سی ویجل ایک موبائل ایپ ہے۔

یہ ایپ کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس کے ذریعہ فوٹو، ویڈیو، آڈیو وغیرہ کے ذریعہ سے ریئل ٹائم شکایتیں درج کرا سکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ جیسے ہی شکایتیں ملیں گی فوراً طور جائے موقع پر ٹیم بھیج کر اسے حل کیا جائےگا اور ضروری کارروائی کی جائے گی۔

کلیکٹر نے شکایتوں کے سلسلے میں فوری کارروائی اور ویڈیو گرافی کے لیے الگ سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ سی ویجل ایپ کے ذریعہ جیسے ہی صارفین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائیں گے، اس کی اطلاع ضلع سطحی کنٹرول روم کو جی پی ایس لوکیشن سمیت ملے گی۔

کنٹرول روم کے ذریعہ متعلقہ علاقے کے نزدیک تعینات ٹیم کو فوراً اطلاع دی جائے گی اور اس موقع پر 15 سے 20 منٹ کے اندر ٹیم بھیج کر ضروری کارروائی اور حل کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ ٹیم موقع سے ہی اپنی درخواست پیش کرے گی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے ذریعہ شروع کئے گئے نئے سی ویجل (شہری نگرانی) ایپ سے فاسٹ-ٹریک شکایت موصول کرنے اور حل کا نظام تیار کیا گیا ہے۔

سی ویجل(شہری نگرانی) شہریوں کے لیے انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق اور خرچ کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کے لیے ایک کارگر موبائل ایپ ہے۔ سی ویجل کا مطلب شہری نگرانی ہے اور اس میں شہریوں کے ذریعہ انتخابات کے آزاد اور منصفانہ نظام کے لیے فعال اور ذمہ دار کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details