اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کمل ناتھ کی جانب سے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے دس ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے۔

kamal
kamal

By

Published : Aug 25, 2020, 10:37 PM IST

کمل ناتھ نے شکارپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر چھندواڑہ ضلع میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں میرٹ کی فہرست میں مقام حاصل کرنے والے دس طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے۔

انہوں نے اساتذہ اور کنبہ کے افراد کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ 'اسی لگن اور نئے ریکارڈ کے ساتھ آگے چھندواڑہ کو آگے بڑھنا ہے۔

اس موقع پر چھندواڑہ کے رکن پارلیمان نکل ناتھ نے کہا کہ 'جن طلباء نے انعام حاصل کئے ہیں اب ان کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے جونیئرز کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بھی مستقبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرسکیں۔

بارہویں جماعت میں پہلی پوزیشن پانے والے اتیتھی مہیشوری، پرگیا بنجاری، یش گڑھیوال، رشیکا چورسیا، پرتک شیرکے، گنجن پوار، سنکیت مہترے، مانسوی سہاری، پنکج اور شیام کلی کو لیٹ ٹاپ سے نوازا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details