اردو

urdu

ETV Bharat / state

' ممتا بنرجی غیر ذمہ دار وزیراعلی' - پریس کانفرنس

بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے پریس کانفرنس کے دوران مغربی بنگال کی بے باک وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پرطنز کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دار سیاسی رہنما قرار دیا ۔

' ممتا بنرجی غیر ذمہ دار وزیراعلی'
' ممتا بنرجی غیر ذمہ دار وزیراعلی'

By

Published : Jun 3, 2020, 10:48 PM IST

مدپردیس کے صنعتی شہر اندور فی الحال صوبے کا کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے ۔بھارتی جنتا پارٹی کا دوسری بار اقتدار میں آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے چھ برس کی دور حکومت کے دوران انگنت نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔

' ممتا بنرجی غیر ذمہ دار وزیراعلی'

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی بھارتی تاریخ کے سب سے کامیاب رہنما بن کر ابھر ے ہیں۔ وہ ایک کامیاب وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ عظم رہنما بھی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی آزادی کے بعد بھارت کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کا دنیا کے پانچ بہترین رہنماؤں میں شمار ہوتا ہے ۔ اس سے زیادہ اور کہا جا سکتا ہے ۔

' ممتا بنرجی غیر ذمہ دار وزیراعلی'

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں سیاسی کھیل رہی ہیں ۔ وہ صرف اقلیتی ووٹ بینک حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرتی رہتی ہیں۔ کوروناوائرس کے سبب بنگال کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مذہبی عبادت گاہوںکو کھولنے کا فیصلہ کیا۔

مگر سبھی مذاہب کے عبادت گاہ کے رہنماؤں نے عبادت گاہوں کو کھولنے سے منع کردیا کیونکہ ان کو اپنے سماج کی فکر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ مزدوروں کے لیے اگر کوئی غیر ذمہ داری ہے تو وہ ہے ممتا بنرجی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details