اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے: سندھیا - جیوتی رادتیہ سندھیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نو منتخب رکن پارلیمان(راجیہ سبھا) جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا تریمورتی (نریندر مودی، امیت شا اور جے پی نڈا) کی قیادت میں ملک نا صرف ترقی کرے گا بلکہ اتحاد اور آئین کی حفاظت بھی ہوگی۔

جیوتی رادتیہ سندھیا
جیوتی رادتیہ سندھیا

By

Published : Aug 17, 2020, 6:04 PM IST

کانگریس کا دامن چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے راجیہ سبھا رکن جیوتی رادتیہ سندھیا نے اندور کے دورے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے(ریاست) میں کانگریس اقتدار میں آنے کے لیے بے چین ہے۔

جیوتی رادتیہ سندھیا نے کانگریس پر تنقید کیا، ویڈیو

سندھیا نے کہا کہ 'ہم لوگوں کو سیاست نہیں کرنا ہے پندرہ سال کے بعد صوبے میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی تھی او وہ کابینی وزیر بھی بنے لیکن انہوں نے سچ کا ساتھ دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا۔

سندھیا نے مزید کہا کہ 'میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سچ پریشان کن ہو سکتا ہے لیکن شکست نہیں کھا سکتا۔

بابری مسجد کا تالا کھلوانے اور وہاں رام مندر کی تعمیر کے سوال پر سندھیا نے کہا کہ ایک جانب کانگریس کہہ رہی ہے کہ ہم نے تالا کھلوایا تو وہیں دوسری طرف کانگریس رہنما ششی تھرور کہہ رہے کہ تالا کانگریس نے نہیں کھلوایا۔

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اب اپنے آپ میں ہی الجھ رہی ہے، کانگریس کو خود نہیں معلوم کہ ان کے رہنماؤں نے کیا کیا ہے اور کیا نہیں۔

سندھیا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور جے پی نڈا جی کی قیادت میں ہم نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ ملک اس تریمورتی کی قیادت میں ملک نا صرف ترقی کرے گا بلکہ یہاں کا اتحاد اور آئین بھی محفوظ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details