اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Minority Morcha on Muslims 'مودی مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ چاہتے ہیں' - ریاست مدھ پردیش کے صنعتی شہر اندور

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدرمحمد اعجاز خان نے اندور میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی چاہتے ہیں کہ مسلم طبقے کے ایک ہاتھ میں قرآن ہو تو دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو۔ اسی سے ان کی اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔

مودی جی  چاہتے ہیں کہ مسلم طبقے کے ہاتھ میں قران تو دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو
مودی جی چاہتے ہیں کہ مسلم طبقے کے ہاتھ میں قران تو دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو

By

Published : Jul 20, 2023, 2:12 PM IST

BJP Minority Morcha on Muslims

اندور:ریاست مدھ پردیش کے صنعتی شہر اندور پہنچے نو منتخب بھارتی اقلیتی مورچے کے صدر محمد اعجاز خان نے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کیا۔ مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی الیکشن ہونا ہے۔ اس کو لے کر تمام پارٹیوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ وہیں بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے نو منتخب صدر محمد اعجاز خان صوبے کے دورے شروع کر دیے ہیں۔

اسی کے مدنظر وہ کل اندور پہنچے اور کارکنان کے اجلاس کو خطاب کیا۔ وہی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی سیدھی سی پالیسی ہے کہ وہ جس کو اپنا امیدوار بناتی ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتی کہ وہ کس سماج کا ہے یا کس دھرم کا ہے بلکہ اس کے لیے اہمیت پارٹی نشان کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اقلیتی مورچے کے لیے کام کر رہا ہوں اور مجھے پارٹی کی جانب سے حکم ملا ہے کہ میں صوبے میں دورے کے ذریعہ پارٹی کو مضبوط کروں۔ یہ سرکار ڈبل انجن کی سرکار ہے۔ صرف مسلم طبقے کے لیے 14 اسکیموں کے علاوہ دیگر اسکیمیں بھی ہیں جہاں تک سوال پسندہ مسلمانوں کا تو ہمارے وزیراعظم نریند مودی کا صاف کہنا ہے کہ ان کے لیے فلاحی کاموں کو پہلے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sonia Rahul in Bhopal سکیوریٹی مسائل کے سبب سونیا اور راہل سے کانگریس لیڈران ملاقات نہیں کرسکے

ان کا کہنا ہے کہ وہیں 70 برسوں میں کانگرس کی سرکار نے مسلم طبقے ووٹ کے لیے استعمال کیا ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومت نے مسلم طبقے کے لیے کئی فلائی اس کی وہ کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ بھی وہ اٹھا رہے ہیں کہ بھارتی جنتہ پارٹی کا صاف کہنا ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور اگر یہی کانگرس بھی سوچتی تو مسلمانوں کی یہ حالت نہیں ہوتی۔ بھارتی جنتہ پارٹی تو مسلمانوں کو گلے لگا کر ان کی ترقی کے لیے سوچ رہی ہے۔ اسی لیے ہمارے وزیراعظم نریند مودی کا سوچنا ہے کہ مسلم طبقے کے ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details