بھوپال: جہاں ایک طرف غزہ میں اسرائیل اور حماس کے بیچ جنگ جاری ہے وہیں فلسطین اور اسرائیل تنازع کے پس منظر پر لکھی گئی ایک ناول خبروں میں ہے۔ اس کتاب کے مصنف نیاز خان ہیں جو مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ 'براؤن ڈیزرٹ IV- 876' کے نام سے لکھی گئی یہ کتاب ایک ایکشن سسپنس تھرلر ہے اور نیاز خان کے مطابق اسے 12 سال کی تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مرکزی کردار آکسفورڈ یونیورسٹی میں فزکس کا ایک طالب علم ہے لیکن جب اس کے والدین کو اسرائیلی فوج گرفتار کر کے مار دیتی ہے تو وہ بھی انتقام کی راہ پر نکل پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں نیاز خان صاحب نے بتایا کہ یہ ناول دراصل ایک سسپنس تھرلر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری مہارت سسپنس تھرلر ناولوں میں ہے۔ یہ آئی اے ایس نیاز خان کی بطور مصنف 9ویں کتاب ہے۔ 9 کتابوں میں سے چھ ناول صرف سسپنس تھرلر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ سسپنس تھرلر 2012 میں لکھنا شروع کیا تھا۔ اس میں اتنا وقت لگا کیونکہ ہر صفحے پر تحقیق کی گئی تھی۔ پوری کتاب حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے موضوع پر ہے۔ کیونکہ آج اسرائیل حماس کو نہیں چاہتا اور پورے عرب میں کوئی نہیں چاہتا کہ اسرائیل یہاں رہے۔ نیاز بتاتے ہیں کہ یہ کہانی ایک ہیرو سلیم ایلوی کی ہے جو خود ایک فلسطینی ہیں۔ یہ نوجوان آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اور ایٹمی سائنسدان بننا چاہتا ہے، لیکن جب اسرائیلی فوج اس کے والدین کو قتل کر دیتی ہے تو وہ اپنی پڑھائی چھوڑ کر براؤن ڈیزرٹ کے نام سے ایک دہشت گرد تنظیم بنا لیتا ہے۔
مزید پڑھیں: Criticizes On RSS آر ایس ایس بھارت کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، دیوانورو مہادیوا
Kashmir Youth Pens Book: کشمیری پرندوں پر کتاب تصنیف کرنے والا نوجوان