اردو

urdu

ETV Bharat / state

Narottam Mishra on Aamir Khan مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی عامر خان کو نصیحت - بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان

عامر خان اور کیارا اڈوانی کے اشتہار پر ہنگامے کے درمیان وزیر داخلہ نروتم مشرا نے نصیحت دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ عامر خان کو بھارتی روایات اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھتے ہوئے اشتہارات کرنے چاہیے۔ دراصل عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بینک کے اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔ Madhya Pradesh Home Minister

مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی عامر خان کو نصیحت
مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی عامر خان کو نصیحت

By

Published : Oct 13, 2022, 1:01 PM IST

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اشتہارات اور کاموں سے دور رہنا چاہیے۔ عامر خان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کو بینک کے اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے۔Madhya Pradesh Home Minister Nuratam Mishra Slam Amir On Advertisement

مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی عامر خان کو نصیحت

نروتم مشرا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ عامر خان کو ہندوستانی روایات اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھتے ہوئے اشتہارات کرنے چاہئیں۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر نروتم مشرا نے کہا کہ شکایت میرے پاس بھی آئی ہے۔ شکایت ملنے کے بعد میں نے اداکار عامر خان کا نجی بینک کا اشتہار بھی دیکھا ہے۔ میں عامر جی سے درخواست کرتا ہوں کہ مستقبل میں ہندوستانی روایات اور رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کے اشتہارات نہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ اشتہار نجی بینک کا ہے۔ جس میں عامر خان اور کیارا اڈوانی بینک کو لیکر اشتہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس اشتہار میں گھر میں گرہ پرویش کا منظر فلمایا گیا ہے۔ جس میں عامر خان اور کیارا اڈوانی شادی کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لئے دروازے کے باہر کھڑے ہیں۔ اس کے بعد بہو کی بجائے عامر خان گھر میں داخل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس میں روایت کی تبدیلی کے حوالے سے ایک پنچ بھی ڈالا گیا ہے۔ اس اشتہار پر گزشتہ دنوں سے اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Anti Tobacco Gutka Campaign مدھیہ پردیش میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم جلد ہی شروع ہوگی، وزیر داخلہ

اس اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ عامر خان اور کیارا اڈوانی اپنی شادی سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے طور پر لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے آتے ہیں اور یہ بات کی جا رہی ہے کہ دونوں وداعی کے وقت نہیں روئے تھے۔ اشتہار میں آگے دکھایا گیا ہے کہ جوڑا دلہن کے گھر پہنچتا ہے اور دولہا دلہن کے گھر میں پہلا قدم رکھتا ہے جو کہ روایتی رواج کے خلاف ہے، جب کہ روایتی رواج کے مطابق دلہن دولہے کے گھر جا کر پہلا قدم رکھتی ہے۔Madhya Pradesh Home Minister Nuratam Mishra Slam Amir On Advertisement

ABOUT THE AUTHOR

...view details