اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ضرورت مند طلبا کی مدد - madhya pradesh

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سمپتھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضرورتمند طلبا کو کتابیں، اسکول بیگ، یونیفارم اور اسکول فیس دی گئی۔

ضرورتمند طلباء کی مدد

By

Published : Aug 16, 2019, 11:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:58 AM IST

سماجی تنظیم سمپیتھی فاؤنڈیشن کا قیام سنہ 2018 میں عمل میں آیا تھا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد مسلم معاشرے میں تعلیمی بیداری کے ساتھ ساتھ روزگار اور دیگر مسائل میں بیداری پیدا کرنا ہے- اسی کے تحت آج سمپیتھی فاؤنڈیشن نے 45 ایسے بچوں کا انتخاب کیا جن کے والد نہیں ہیں یا پھر یہ بچے معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔

ضرورتمند طلباء کی مدد، ویڈیو

ایسے بچوں کو منتخب کر کے انہیں کتابیں، یونیفارم اور اسکول بیگ کے ساتھ ساتھ اسکول فیس بھی جمع کی جاتی ہیں اور جو بھی بچہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا ہے اس کی تعلیم کا پورا خرچ بھی سمپیتھی فاؤنڈیشن اٹھاتی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details