ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں موجودہ ریاستی حج کمیٹی Madhya Pradesh Haj Committee نے حج 2022 کے لئے اپنی کمر کس لی ہے.hajj 2022 preparation in madhya pradesh۔ ریاستی حج کمیٹی کو اب صرف حج کمیٹی آف انڈیا کے گائیڈلائن کا انتظار ہے، تاکہ گائیڈلائن کے مطابق عازمین کو حج کے لیے بھیجا جاسکے۔
اس تعلق سےمدھیہ پردیش حج کمیٹی کے سی ای او یاسر عرفات نے بتایا کہ لوگوں پر کورونا وبا کے اثرات واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں جہاں اس وقت 4 سے 5 ہزار حج کے فارم جمع ہوتے تھے وہاں اس وقت صرف 750 فارم ہی جمع ہوپائے ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی نے بھوپال کے حج ہاؤس کے ساتھ شہر کے دیگر مقامات پر بھی لوگوں کے لیے فارم جمع کرنے کی سہولیات مہیا کروائی ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو اور انہیں ادھر ادھر بھٹک نہ پڑے۔