اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Haj Committee حج میٹنگ میں مدھیہ پردیش ریاست کے لئے اہم فیصلے

ریاست مدھیہ پردیش کی حج کمیٹی کے سی ای او شاکر علی جعفری نے میٹنگ میں وزیر اسمرتی ایرانی سے ریاست میں ایمبارکیشن پوائنٹ، حج پروازیں اور حج اخراجات نے کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Madhya Pradesh Haj Committee

حج میٹنگ میں ریاست کے لئے اہم فیصلے
حج میٹنگ میں ریاست کے لئے اہم فیصلے

By

Published : Dec 7, 2022, 8:37 PM IST

بھوپال: دہلی میں اسمرتی ایرانی کی قیادت میں منعقد ہوئی حج کمیٹیوں کی میٹنگ میں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سال میں ایک بار سفرِ حج کے بعد پورا سال فری رہنے والی حج کمیٹیوں کے ذمہ اب عمرہ ٹور تیار کرنے اور ان کے انعقاد کا کام بھی آ سکتا ہے۔ اس فیصلے سے نیجی ٹورآپریٹرز کے ذریعہ مسلسل لوگوں کو ٹھگے جانے کے بڑھتے معاملوں سے نجات ملنے کی امید کی جاسکتی ہے۔ Madhya Pradesh Haj Committee CEO On Ministry Of Minority Affairs Smriti Irani Meeting

حج میٹنگ میں ریاست کے لئے اہم فیصلے

وہی مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ میٹنگ میں مسلسل مہنگے ہوتے جا رہے ہیں سفر حج میں کچھ گنجائش نکالنے کی بھی تیاری کی بات کی گئی ہے۔ تاکہ کمزور مالی حالت والے غریب طبقے کے لوگ بھی اس عقیدت کے سفر میں شامل ہو سکے۔ مرکزی اقلیتی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے میٹنگ میں اس بات کی جانب اشارہ دے دیے ہیں۔

اس میٹنگ میں ملک بھر کی حج کمیٹیوں کے صدر اور سی ای او کی موجودگی میں مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے انتظامات اور سہولیات کے سلسلے میں کی تجاویز پیش کی جن میں سے کئی کو مرکزی وزیر نے سنجیدگی سے سنا اور ان پر مثبت فیصلے کرنے کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں:Shaam-e-Ghazal بھوپال میں شامِ غزل کے عنوان سے ادبی محفل منعقد

انہوں نے بھوپال ایمبارکیشن پوائنٹ شروع کرنے اور بھوپال اور رباط کو اس بار سعودی عرب میں شروع کرنے کے سی ای او جعفری کی تجویز پر غور کرنے کو بھی کہا ہے۔ گزشتہ حج کے دوران سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے مقررہ سوٹ کیس خریدنے کی ذمہ داری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس نظام کو روکنے کی منشا بھی ظاہر کی ہے۔ سی ای او شاکر جعفری نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی طرف سے خادم الحجاج نظام پر بھی خرچ ہونے والی بھاری رقم کا بھی ذکر کیا۔

مدھیہ پردیس اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے حج میٹنگ سے قبل حج کمیٹی کے عوامی صدر عبداللہ کٹی سے ملاقات کر ریاست کی حد سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے کٹی کو پچھلے سال کئے گئے انتظامات، حاجیوں کے لئے سہولیات اور حال ہی میں تشکیل دی گئی حج کمیٹی کے بارے میں بتایا۔ جعفری نے ریاست کے حاجیوں کے لئے تیار کردہ تجاویز بھی کٹی کو سونپیں ہے۔ Madhya Pradesh Haj Committee CEO On Ministry Of Minority Affairs Smriti Irani Meeting

ABOUT THE AUTHOR

...view details