اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: موسلادھار بارش کے بھوپال جل تھل - Congress

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں زبردست بارش کی وجہ سے کئی علاقون میں پانی بھر گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

موسلادھار بارش کے بھوپال جل تھل

By

Published : Sep 9, 2019, 11:06 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:46 AM IST

مانسون اپنی رخصت کے آخری ایام میں ہے جبکہ اب بھی ملک کے متعدد علاقوں بارش کو سلسلہ جاری ہے، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ محمکہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

موسلادھار بارش کے بھوپال جل تھل، ویڈیو

مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال، ہوشنگ آباد سمیت 32 اضلاع میں آئندہ دو روز میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

بھوپال میں گزشتہ نو گھنٹوں میں 6 سینٹی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھوپال کی سندھی کالونی، بھوپال ٹاکیز، چھولہ، ٹیلہ جمال پورہ، باغ سیونیا سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران رابطہ عامہ وزیر پی سی شرما نے بھوپال کے جنوب مغربی اسمبلی حلقے کی بستیوں کے نشیبی علاقوں کو دورہ کیا، پی سی شرما نے بارش سے متاثرہ خاندانوں کے گھر پہنچ کر ملاقات کی اور میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے اور پانی کی نکاسی کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details