بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کی خواہش کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں ہندی میں میڈیکل کورس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے جس میں شیوراج سنگھ چوہان صدارت کریں گے جبکہ طبی تعلیم کے وزیر وشواس کیلاش سارنگ مہمان خصوصی ہوں گے۔Madhya Pradesh Govt Will Organise Seminar On HIndi Language
اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ایکشن پلان بنا کر تیز رفتاری سے کام کیا گیا۔ طبی تعلیم کے وزیر وشواس کیلاش سارنگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کے ساتھ مضامین کے تعین اور تصدیق کے کام کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ہندی میں نصاب کی تیاری اور اس کی تصدیق کے کام کے لئے میڈیکل کالج بھوپال میں ہندی سیل وار روم "مندار" تیار کیا گیا تھا۔ میڈیکل کے طلباء اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی تجاویز کو نصاب کی تشکیل میں شامل کیا گیا۔ ایم بی بی ایس مضامین کے مصنف اور پبلشر کی شناخت ای ڈی آئی جاری کرکے کی گئی۔