بھوپال:پورے ملک کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی آنے والی 27 تاریخ کو کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کی جائے گی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کل اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ایک بار پھر سے کورونا نے دستک دی ہے۔ ابھی ریاست محفوظ ہے، لیکن ہمارے ملک میں نئے ویریئنٹ داخل ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تفصیلی میٹنگ کے بعد ہدایات دی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مدھیہ پردیش میں کووڈ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔MP Govt To Conduct Covid Mock Drill
انہوں نے کہا کہ اب گھبرانے کی ضرورت نہیں، لیکن محتاط رہنے کی بہت ضرورت ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو ابھی تک بوسٹر ڈوز نہیں لگی وہ بوسٹر ڈوز ضرور لیں۔ریاست کو مناسب مقدار میں خوراک ملنی چاہئے اس کے لیے پہل شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو ریاست میں ماک ڈرل کی جائے گی، جس میں اسپتال کے انتظامات، آکسیجن، ادویات اور کوروناسے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریوں کو دیکھا جائے گا۔ بھیڑ والی جگہوں پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک بار پھر سب کو کوروناضابطہ پر عمل کرنا شروع کرنا چاہئے۔