اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Govt مدھیہ پردیش میں انڈا چکن خوراک پر قوائد میں ترمیم

ریاست مدھیہ پردیش میں چائلڈ کیئر سینٹر اور اور دیگر بچوں کو تحفظ فراہم کرنے والی سرکاری تنظیموں میں حکومت نے انڈا چکن کی خوراک پر قواعد میں ترمیم کی ہے۔ Madhya Pradesh Govt

By

Published : Nov 14, 2022, 6:28 PM IST

مدھیہ پردیش میں انڈا چکن خوراک پر قوائد میں ترمیم
مدھیہ پردیش میں انڈا چکن خوراک پر قوائد میں ترمیم

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش حکومت نے زبردست یار یہ کی ہے جس کے تحت محکمہ خواتین و اطفال کی جانب سے انڈا اور چکن کو خوراک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں انڈے اور چکن کھلانے پر تنازع بڑھ گیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ خواتین طفل ترقیات میں جووینائل جسٹس (چائلڈ کیئر اینڈ پروڈکشن ) رولز میں ترمیم کی ہےMadhya Pradesh Govt Rules Regarding Eggs And Chicken Children Home Shelters

تاہم ضابطے کے تحت بچے کی بیماری،وزن میں اضافے اور صحت کی دیگر وجوہات پر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی بچوں کو اضافی خوراک کے طور پر انڈے اور چکن فراہم کیے جا سکیں گے۔

اگست 2022 اس کو ایک گزٹ جاری کر ریاست کی چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں غذائیت سے متعلق خوراک کے معیار طے کuے گئے تھے۔ غذائی معیار کے تحت ہفتے میں ایک بار بچوں کو ان کی کھانے کی عادت کے مطابق چکن یا ہفتے میں 4 انڈے دینے کو یقینی بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ خوراک کی فہرست میں بھی کی دوسری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہر طالب علم کو ہفتے میں ایک بار گڑ اور مونگ پھلی یا پنیر دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Children Home Operator Booked تبدیل مذہب معاملہ میں مسلم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

اس فہرست سے سبزی خور کا لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی خور بچوں کو نان ویجیٹرین ڈے پر 100 گرام پنیر بشمول 60گرام گڑ اور 60گرام مونگ پھلی دینے کا بھی نظام تھا۔ اس میں بھی محکمہ نے جزوی ترمیم کرتے ہوئے نال ویجیٹیرین ڈے کا لفظ ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ نئی ترمیم کے تحت نو عمر لڑکیوں میں آئرن کی کمی کا پتا لگانے کے لئے ہیلتھ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ ڈائٹشین کی تقرری کے ذریعے طالبات کو ڈائٹ پلان اور ادویات بھی دستیاب کرائی جانا ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن کے بچوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ جس میں پیشہ وارانہ تھیراپی کی مہارت اور اہلیت پر مبنی تربیت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔ انڈور اور آؤٹ ڈور کھیل،یوگا ،مراقبہ،موسیقی اور ٹیلی ویژن وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ تعطیلات، قومی تہواروں سمیت تہواروں اور چائلڈ پروٹیکشن ہوم کی طرف سے مطلع کردہ مواقع پر بچوں کو خصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا۔بیمار بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے خوراک کی ضرورت پر ڈاکٹر کے مشورے سے خصوصی خوراک تیار کی جائے گی ۔Madhya Pradesh Govt Rules Regarding Eggs And Chicken Children Home Shelters

ABOUT THE AUTHOR

...view details