ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت نے کوویڈ 19 میں متاثرہ شخص کی موت کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثرہ شخص کی موت کے بعد اس کی آخری رسومات اسی شہر کی حدود میں کی جائے گی جہاں اس شخص کی موت ہوگئی تھی۔ . اس سے مردہ جسم سے انفیکشن کو روکا جا سکے گا۔
کورونا: جس شہر میں موت، اسی شہر میں آخری رسومات - مدھیہ پردیش میں کورونا
حکم نامے کے مطابق' متاثرہ شخص کی موت کے بعد لاش کو شہری سرحد سے باہر نہیں لے جانے دیا جائے گا۔ اسی شہر کی حدود میں اس کا تدفین کیا جائے گا۔ اس کے انتظام کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ کی ہوگی۔'
پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کمشنر فیض احمد کدوائی نے اس سلسلے میں سبھی کلیکٹر، سپرنٹنڈنٹ پولیس، سپرنٹنڈنٹ میڈیکل کالجز، چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر اور سول سرجن سمیت تمام چیف اسپتال سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگاہ کیا ہے تاکہ اگر کوئی متاثرہ شخص کی فوت ہوجائے تو اس کی اطلاع فوری طور پر دی جائے۔
حکم نامے کے مطابق' متاثرہ شخص کی موت کے بعد لاش کو شہری سرحد سے باہر نہیں لے جانے دیا جائے گا۔ اسی شہر کی حدود میں اس کا تدفین کیا جائے گا۔ اس کے انتظام کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ کی ہوگی۔