ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ ریاست میں کورونا تقریباً کنٹرول میں ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ایسی پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو اب تک نافذ تھی۔ یہ پابندیاں کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تھی۔ شیوراج سنگھ چوہان نے سیکرٹریٹ میں ریاست میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ ہدایات دیں۔
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کہ اب تمام سماجی، سیاسی، تفریحی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پوری صلاحیت کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ ریاست میں مختلف مقامات پر میلوں کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے۔
شادی تقریبات میں بھی بغیر کسی حد لوگ شرکت کر سکیں گے۔
وزیر اعلی نے بتایا کی ایک طویل عرصہ پابندیوں کے ساتھ گزرا ہے۔ پابندی ہٹانے کا فیصلہ مجموعی صورتحال پر غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ تمام لوگ جو آخری رسومات اور جنازے میں شرکت کے خواہشمند ہے شریک ہو سکیں گے۔